تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

بجلی کا شارٹ فال کم، چار ہزار آٹھ سو79 میگا واٹ رہ گیا ،پیپکو

جنگ نیوز -
لاہور…ملک میں بجلی کا شارٹ فال کم ہو کر چار ہزار آٹھ سو79 میگا واٹ رہ گیا ہے۔ڈی جی پیپکو انجینئر محمد خالد کے مطابق نا صرف تیل کی فراہمی شروع ہو گئی ہے بلکہ تربیلا اور منگلا سے پانی کا اخراج بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ اس وقت بجلی کی پیداوار گیارہ ہزار315 میگا واٹ جبکہ طلب سولہ ہزار194 میگا واٹ ہے۔ بجلی کی ہائیڈل پیداوار 3ہزار834،تھرمل ایک ہزار568، آئی پی پیز سے5ہزار 851جبکہ رینٹل پاور ہاؤسزسے 62 میگا واٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔کراچی کے رہائشی اور تجارتی علاقوں میں تین سے ساڑھے چار گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ صنعتی علاقے لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں۔کے ای ایس سی ترجمان کے مطابق کراچی میں بجلی کی طلب گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد2300میگاواٹ سے بڑھ کراب میگاواٹ 2400ہوچکی ہے۔کیسکو کے مطابق بلوچستان کے42گرڈ اسٹیشنوں کو12سو میگا واٹ بجلی کی ضرورت ہے گزشتہ شام سے حبیب اللہ کوسٹل اورماندہ گرڈ اسٹیشن بجلی گھروں کو گیس سپلائی بحال ہونے کے بعد سے برقی قلت نوسومیگاواٹ سے کم ہو کر چھ سو میگا واٹ رہ گئی ہے ۔ جس کے بعداضافی لوڈ شیڈنگ کو ختم کر کے کوئٹہ میں چھ گھنٹے ، ضلعی ہیڈ کواٹرز میں دس گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ دوسری جانب کیسکو کی جانب سے جاری کردہ شیڈول سے برعکس کوئٹہ شہرمیں چھ سے آٹھ ضلعی ہیڈکوارٹرزمیں چودہ سے سولہ اور دیہی علاقوں میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔پشاور کے شہری علاقوں میں 8سے 12گھنٹے تک بجلی کی بند رہتی ہے۔ جبکہ نواحی علاقوں میں 10سے14 گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔پیسکو حکام کے مطابق خیبر پختون خوا میں بجلی کا شارٹ فال چھ سو میگاواٹ پر برقرار ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.