29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
برطانیہ میں شہزادہ ولیم اورکیٹ میڈلٹن کی شادی کی تیاریاں جاری
جنگ نیوز -
لندن ... برطانیہ میں شہزادہ ولیم اورکیٹ میڈلٹن کی شادی کی تیاریاں زورشورسے جاری ہیں۔لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے کوwedding Treesسے سجادیا گیا۔شاہی شادی کی تمام مذہبی رسومات لندن کے قدیم ترین ویسٹ منسٹرایبے گرجاگھر میں اداکی جائیں گی۔جس کی تزئین وآرائش کا خصوصی اہتمام کیا جارہاہے۔چرچ کے اندراورباہر خوش بختی اورخوشگوارازدواجی زندگی کی علامت سمجھے جانے والے ویڈنگ ٹریز سجادیے گئے ہیں ۔شہرادہ ولیم اورکیٹ کی شادی کی تقریب کوخوشبوؤں سے معظر رکھنے کے لیے پھولوں کوسجانے کے برطانیہ کے مشہورفلورسٹ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ جن کاکہنا ہے کہ یہ ایک مہکتی تقریب ہوگی۔