تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

رحیم یارخان : دو گروہوں میں تصادم ،2 سگے بھائی جاں بحق

جنگ نیوز -
رحیم یارخان : دو گروہوں میں تصادم ،2 سگے بھائی جاں بحق

رحیم یارخان…رحیم یارخان کے قریب رشتہ داری کے تنازعہ پر جٹ برادری کے دو گروہوں میں مسلح تصادم سے دو سگے بھائی جاں بحق اورپانچ افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ایس ایچ او کوٹ سمابہ ظہور ڈہر کے مطابق موضع کوٹلہ ایوب کی بستی مولابخش میں ایک لڑکی کو مبینہ اغواکے پرانے تنازعے پر جٹ برادری کے دو گرہوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک گروپ کی اندھا دھند فائرنگ سے دو سگے بھائی محمد طارق جٹ اور ممتازجٹ موقع پر جاں بحق جبکہ دیگرچارسگے بھائی شدید زخمی ہوگئے جنہیں شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے .پولیس نے حملہ آور گروہ کے ایک ملزم طارق کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.