تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

ڈیموں میں پانی بڑھنے سے بجلی پیداوار میں اضافہ

جنگ نیوز -
لاہور…ملک کے دونوں بڑے ڈیمز میں پانی کی آمد اور اخراج میں اضافہ ہونے سے بجلی کی یومیہ پیداواربڑھ گئی ہے۔وزارت پانی و بجلی کے ذرائع نے جیونیوز کو بتایاہے کہ تربیلا ڈیم کے چودہ بجلی پیداواری یونٹس میں سے گیارہ چل رہے ہیں اور ان سے ساڑھے گیارہ سو میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے ، گزشتہ روز یہاں بجلی پیداوار کی مقدار پانچ سو پچانوے میگاواٹ تھی۔ منگلا ڈیم کے تمام پیدواری یونٹس کام کررہے ہیں اور اس سے یومیہ پیداوار دس میگا واٹ بڑھ کر آج آٹھ سو انتالیس میگاواٹ ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.