29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
وزیر اعظم گیلانی کے فرانس آمد پر شاندار استقبال کیا جائیگا،پی پی فرانس
جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ… پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے کہاہے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے دورہ فرانس کے موقع پران کا شاندار استقبال کیا جائے گا وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل سے ان کا آگاہ کیا جائے گا پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے کاروباری لوگوں جن میں پی آئی اے کے ٹریول ایجنسی ہولڈر بھی شامل ہیں کو درپیش مسائل اجتماعی طور پیش کرنے کیلئے ایک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کیلئے مختلف سیاسی سماجی راہنماؤں کاروباری لوگوں سے مشاورت جاری ہے تاکہ ان کو درپیش مسائل ، شکایات اور تجاویز کو حتمی شکل د ے کر اجتماعی طور پیش کیا جائے وزیر اعظم سید یوسف رضا دومئی کی شام پیرس پہنچیں گے اپنے دورہ کے دوران فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کریں گے۔