تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

آئی ایس آئی نے اگر کچھ کیا ہے تو اسے ہماری حمایت حاصل تھی، وزیراعظم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی نے اگر کوئی کام کیاہے تواسے ہماری حمایت حاصل تھی، ہم آئی ایس آئی کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم نے اسلام آباد کے نواحی علاقہ بارہ کہو میں ایک اسپتال کی عمارت کا افتتاح کرنے کے موقع پر تقریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیاں حکومت کے تابع ہیں ۔ ان کا کہنا تھاکہ امریکا سے تعلقات باہمی عزت واحترام اور اپنے مفاد میں رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے دہشت گردی کیخلاف قوم کو متحدکیا،کہا جاتا ہے وزیراعظم بنادیں،3ماہ میں دہشت گردی ختم کردیں گے لیکن بغیر الیکشن کس طرح وزیراعظم بنادوں،وہ اپنی باری کا انتظار کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.