29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
امریکا، نقلی بالوں کی چوریکا معمہ ،پولیس خود سر کُھجانے پر مجبور
جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…عام طور پر قیمتی جواہرات یارقم ہی چوروں کے نشانے پر ہوتی ہے تاہم ایک حالیہ واردات میں چوروں کی جانب سے نقلی بالوں کی چوری نے خود پولیس کو سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاستIllinoisکے شہر شکاگو کی ایک بیوٹی پروڈکٹس تیار کرنے والی کمپنی میں حالیہ چوری کے دوران چوروں کا نشانہ قیمتی اشیاء اور پیسوں کے بجائے نقلی بالوں کی وِگز رہیں۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دو چور بڑے بڑے ڈبوں میں 12سے14انچ لمبے بالوں کی بنی وگز بھر کر لیجاتے دکھائی دیے جن کی کل مالیت تقریباً90ہزار ڈالر ہے۔تاہم شکاگو پولیس ابھی تک یہ معمہ سلجھانے سے قاصر ہے کہ بھلا چوروں نے اتنا مضبوط تالا کیسے کھول لیا، نقدی کے بجائے نقلی بال کیوں چوری کیے اور ان بالوں کے ذریعے وہ کونسی واردات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔