29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
حامدسعید کاظمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں5 مئی تک توسیع
جنگ نیوز -
اسلام آباد…حج اسکینڈل کیس میں شریک ملزم سابق وفاقی وزیرحامدسعید کاظمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں5 مئی تک توسیع کردی گئی ہے،عدالت نے ایف آئی اے کواگلی سماعت تک چالان مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کوپہلے راول پنڈی کے اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش کیا گیا ، ایف آئی اے کی جانب سے مقدمہ کا چالان پیش نہ کرنے پر جج نے مقدمہ کی سماعت نہ کی اور معاملہ کو اسلام آباد کے سینئرسول جج کے پاس لے جانے کاکہا، تاہم اسلام آبادکے سینئرجج نے بھی سماعت سے معذرت کرلی،بعدمیں ڈسٹرکٹ اٹارنی سے قانونی مشاورت کی گئی اوربالاآخرحامدکاظمی کوسول جج رائے لیاقت کھرل کے سامنے پیش کیاگیا، حامدسعیدکاظمی کی ضمانت پر رہائی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی گئی ہے، جس کی سماعت کل جسٹس انورکاسی کی عدالت میں ہوگی۔