29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
الطاف حسین کا فکروفلسفہ طول وعرض میں پھیل رہاہے،حیدر عباس رضوی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماحیدرعباس رضوی کاکہناہے کہ قائدتحریک الطاف حسین کی انقلابی فکروفلسفہ اورتبدیلی کے پروگرام کادائرہ ملک کے طول وعرض میں پھیلتاجارہاہے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں حیدرعباس رضوی کاکہناتھاکہ پنجاب میں ایم کیوایم کے جلسے کے ذریعے عوام نے ملک میں رائج جاگیردارانہ،وڈیرانہ اورکرپٹ سیاسی نظام پرعدم اعتمادکردیاہے،اس موقع پراسلام آبا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر اسماعیل بلوچ اور ان کے رفقا نے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اعلان کیا۔