تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

عوام کو ریلیف دینے کا وقت آگیا ہے، فاروق ستار

جنگ نیوز -
اسلام آباد…متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستارنے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ اب ہم عوام کو ریلیف دیں،حکومت کو اس بار عوام دوست بجٹ دینا چاہیے۔یہ بات انہوں نے متحدہ کے وفد کے ہمراہ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر فاروق ستار نے بتایا کہ چوہدری شجاعت سے ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے جس میں ایم کیوایم اور ق لیگ میں رابطے اور تعاون جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا ہے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اتحادبنتے اورٹوٹتے رہتے ہیں تا ہم ہماری دوستی کسی بھی اتحادسے گہری ہے۔ایم کیوایم کے وفد میں فاروق ستار کے علاوہ بابرخان غوری اور حیدرعباس رضوی شامل تھے جبکہ چوہدری شجاعت کے ہمراہ فیصل صالح حیات بات چیت میں شامل تھے۔چوہدری شجاعت حسین نے اس موقع پر کہا کہ اب حکومت میں شامل ہونے کی باتیں بے معنی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.