تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

دو طرفہ تجارت کے فروغ کیلئے بھارت رکاوٹیں دور کرے، تسنیم نورانی

جنگ نیوز -
کراچی …سابق وفاقی سیکریٹری تجارت تسنیم نورانی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت تجارت کے فروغ کیلئے بھارت کی جانب سے حائل رکاوٹیں دور کرنا ہونگی۔ جیو نیوز کے پروگرام ایک سے دو میں تسنیم نورانی نے کہا کہ بھارت نے اپنے یہاں ہونیوالی درآمدات کیلئے سخت قوانین لاگو کر رکھے ہیں۔ بھارت نے اپنے ملک میں ٹیکسٹائل اور زرعی اجناس کی درآمد پر90 سے100 فیصد ڈیوٹیاں عائد کر رکھی ہیں جو پاکستان کی بنیادی برآمدات ہیں۔تسنیم نورانی کا کہنا ہے کہ اگر دو طرفہ تجارت کو فروغ دینا ہے تو بھارت کو تجارت میں حائل رکاوٹیں دور کرنا ہونگی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارت سے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی درآمد میں کوئی حرج نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.