تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

یمن: حکومت واپوزیشن میں ڈیل، صدر 30روز میں اقتدار چھوڑدینگے

جنگ نیوز -
صنعاء…یمن کوبحران سے نکالنے کیلئے خلیجی مصالحتی فارمولے پرحکومت اوراپوزیشن کے درمیان ڈیل طے پاگئی جس کے مطابق صدرصالح30 دن کے اندراپنے عہدے سے دستبردارہوجائیں گے۔خلیجی کونسل کے وزراکا اجلاس پیر کو ریاض میں بلایاگیا ہے،جہاں یمن کی دونوں پارٹیوں کے درمیاں خلیجی مصالحتی فارمولے پر دستخط کرایا جائیگا۔صدر علی عبداللہ صالح پہلے ہی اقتدار چھوڑنے پر مشروط رضامندی ظاہر کرچکے ہیں، جبکہ اپوزیشن نے بھی خلیجی ممالک، امریکا اور یورپی ممالک کی ضمانت کی شرط پر فارمولے پر دستخط کرنے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔خلیجی فارمولے کے رو سے صدر صالح اقتدار اپنے نائب کو منتقل کرنے کے بعد تیس دن کے اندر استعفیٰ دینگے، اسکے بعد ایک وسیع قومی حکومت تشکیل دی جائے گی، جبکہ پارلیمنٹ میں صدر اور ان کے ساتھیوں کے استثنیٰ کیلئے قانون بھی پاس کیاجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.