29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
حکومت میں شمولیت اور عدم شمولیت کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ،ق لیگ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ایم کیو ایم کے وفد نے مسلم لیگ ق کی قیادت سے ملاقات کی ہے، ایم کیو ایم کے رہ نما فاروق ستارنے کہاہے کہ عوام کے مسائل مل جل کرہی حل کئے جاسکتے ہیں،مشاورت آئندہ بھی جاری رہے گی،جبکہ مسلم لیگ ق کے صدرچودھری شجاعت کاکہناہے کہ حکومت میں شامل ہونے کی باتیں بے معنی ہیں ہمارے پاس آفرز موجود ہیں تاہم حکومت میں شمولیت کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔اسلام آباد میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفت گومیں فاروق ستارکاکہناتھاکہ اتحادبنتے اورٹوٹتے رہتے ہیں، ان کی دوستی کسی اتحادسے گہری ہے۔ ایم کوایم اورمسلم لیگ قاف میں رابطے اورتعاون جاری رہے گا،وقت آگیاہے کہ عوام کوریلیف دیاجائے، اس موقع پرمسلم لیگ ق کے صدرچودھری شجاعت کاکہناتھاکہ ان کی ملاقات میں طے ہواتھاکہ کارکنوں سے مشاورت کے بعدفیصلہ ہوگا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ق کے رہ نما فیصل صالح حیات نے کہاکہ حکومت کی جانب سے آفرزہیں،ان کی جماعت میں ابھی تک حکومت میں شامل ہونے پرکوئی پیش رفت نہیں ہوئی، ابھی فیصلہ کرنا ہے کہ حکومت میں شامل ہونا ہے یا نہیں۔