29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
رام گوپال ورما نے فلم ڈیپارٹمنٹ سے ابھیشک بچن کو نکال دیا
جنگ نیوز -
ممبئی …مسلسل فلاپ فلمیں دینے کے بعد ابھیشک بچن کو با لی وڈ ہدایت کار رام گوپال ورما نے اپنی ایکشن فلم ڈیپارٹمنٹ سے نکال دیاہے۔ رام گوپال نے اس کر دار کیلئے حال ہی میں ریلیز ہو نے والی فلم دم مارودم میں ابھیشک بچن کے ساتھی اداکارRana Daggubati کا انتخاب کیا ہے جو اس فلم کے علاوہ تیلگو فلموں میں بھی اپنی صلا حیتوں کا جا دو دکھا چکے ہیں ۔ ہدایت کار رام گوپال ورما کے اس فیصلے کی وجہ ان پر لگا یا گیا یہ الزام ہے کہ انھوں نے ابھیشک بچن کی فلم دم مارو دم کی ریلیز سے قبل اس کی Ending کو ایس ایم ایس کے ذریعے پھیلایا ہے۔ابھیشک بچن نے رام گوپال سے اپنی نا راضگی کا اظہار کرتے ہو ئے ان کی فون کال موصول کر نا بھی ترک کر دیا ہے تاہم ورمانے اپنے اوپر لگنے والے اس الزام کو غلط قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ ابھیشک بچن کے پاس ان کی فلم ڈیپارٹمنٹ کیلئے وقت بھی نہیں تھا اور اب سنجے دت ،کنگنا راناوٹ اورRana Daggubatiاس فلم کی حتمی کاسٹ میں شامل ہیں۔رام گو پال اور ابھیشک بچن اس سے قبل فلم سرکار،سرکار راج اورNaach میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں مگر اب لگتا ہے کہ گوپال ابھیشک کی فلاپ فلموں کی تعداد دیکھنے کے بعد ا ن کے ساتھ مزید کا م کر نے کے خواہشمند نہیں۔