تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

اسلام آباد میں زرعی ترقیاتی بینک کے عملے اور پولیس کا صحافیوں پر تشدد

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوٹ نے دس کروڑ روپے سے زائد کے بقایاجات کی وصولی کیلئے اسلام آباد میں زرعی ترقیاتی بینک کے صدر دفتر پر چھاپہ مارا تو بینک عملے اور پولیس نے صحافیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔ ای او بی آئی کے مطابق زرعی بینک نے2008 سے ساڑھے8 کروڑ روپے ادا نہیں کیے جبکہ بینک کا ذیلی ادارہ کسان سپورٹ پروگرام بھی2007 سے2 کروڑ روپے کا نادہندہ ہے ۔وصولی کے لیے لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت بینک اثاثے ضبط کرنے ٹیم جب بینک کے صدر دفتر پہنچی تو میڈیا کے نمائندے بھی کوریج کیلئے وہاں موجود تھے ، زرعی بینک کے عملے نے ای او بی آئی ٹیم اور میڈیا نمائندوں کو یرغمال بنا لیا اور عمارت کا بیرونی دروازہ بند کردیا ۔ اس موقع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور مجسٹریٹ کی بھی نہ سنی گئی ، ساتھیوں کی بازیابی کیلئے صحافی جب بینک کی عمارت میں داخل ہونے لگے توپولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا، اس موقع پر ایک صحافی کا سر پھٹ گیا جبکہ میڈیا نمائندوں کے کیمرے بھی توڑ دیے گئے ۔ بینک کے باہر صحافیوں نے احتجاج کیا اور پولیس نے طویل کوشش کے بعد دروازہ کھلوا یا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق بھی وہاں پہنچ گئیں جس کے بعد مذاکرات کے ذریعے حبس بے جا میں رکھے گئے میڈیا نمائندوں اور ای او بی آئی ٹیم کو بازیاب کرایا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.