تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

ایجنسیوں نے جو کیا حکومت کے کہنے پر کیا،وزیر اعظم گیلانی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستانی ایجنسیوں نے جو بھی اقدام اٹھا یا اس کو حکومت کی کمل حمایت حاصل ہے انہوں نے جو بھی اقدام اٹھایا حکومت کے کہنے پر ہی اٹھایا۔قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ایجنسیوں کے خلاف ثبوت ایوان میں پیش کروں گا۔مسلم لیگ ن نے ڈرون حملوں، لوڈ شیڈنگ اور صحافیوں پر تشدد کے خلاف قومی اسمبلی میں شدید احتجاج کیا۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ارکان نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کئے ، کئی ارکان کے بیک وقت بولنے سے ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور ڈرون حملوں، لوڈشیڈنگ، صحافیوں پر تشدد کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ن لیگ کے ارکان نے ایوان میں ڈرون حملے بند کرو، لوڈ شیڈنگ بند کرو اور صحافیوں پر تشدد بند کرو کے نعرے لگائے۔ ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی نے ن لیگ کے ارکان کو خاموش کرانے کی بار بار کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے۔ اس دوران پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ارکان ایک دوسرے پر الزامات لگاتے رہے ۔ قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا سلسلہ20 منٹ تک جاری رہا تاہم وزیراعظم ایوان پر پہنچے تو ان کی اپیل پر مسلم لیگ ن نے احتجاج ختم کردیا۔ اس سے پہلے مسلم لیگ ن کے رکن خواجہ سعد رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خود کش حملہ آوروں کی فیکٹریاں بند کرنے کیلئے حکومت نے کیا اقدامات کئے، سیکیورٹی ایجنسیوں کو بلا کر پوچھا جائے کہ ریمنڈ ڈیوس کیس کے حقائق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم کے اسٹیریو ٹائپ بیانات کو نہیں مانتے۔انہوں نے جیو سوپر پر پابندی ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ پیپلزپارٹی کی فوزیہ وہاب نے کہا کہ ن لیگ کو ڈرون حملوں پر بہت تکلیف ہے، لیکن شدت پسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف آوز کیوں نہیں اٹھاتے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عوام ن لیگ سے تنگ ہیں اور وہ نئے صوبوں کا مطالبہ کررہے ہیں، ن لیگ کو اپنی کارکردگی پر شرم آنی چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.