تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

طویل دورانیہ لوڈشیڈنگ کاسختی سے نوٹس لیاجائے، متحدہ

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے ملک بھرمیں بجلی کی 18سے 20گھنٹے کی طویل دورانیہ لوڈشیڈنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیاہے کہ عوام کو لوڈ شیدنگ سے نجات دلائی جائے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک بھرمیں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ شارٹ فال 5000ہزارمیگاواٹ کی بلندترین حد سے تجاوزکرگیاہے جس کے باعث پوری قوم لوڈشیڈنگ کے عذاب کاشکارہے اور ان کے روزمرہ کے معمولات بری طرح متاثرہورہے ہیں،اسپتالوں میں اہم آپریشن ملتوی کیے جارہے ہیں،طلبہ وطالبات کو امتحانات اورتعلیم کے حصول میں شدیددشواریوں کاسامناہے اور ملک بھر میں صنعتی پیداواربھی بری طرح متاثرہو رہی ہیں ۔حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے صدرآصف علی زرداری اوروزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی سے پرزورمطالبہ کیا کہ ملک بھرمیں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کاسختی سے نوٹس لیاجائے،بجلی کی لوڈشیڈنگ پرقابوپانے کیلئے فی الفورعملی اقدامات بروئے کارلائیں جائیں اورشہریوں کوبجلی کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائی جائے۔دریں اثناء حیدرآباد کے حق پر ست ارکان صوبائی ا سمبلی سہیل یوسف ،اکرم عادل اور سید وسیم حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں حیدرآباد میں بڑحتی ہوئی لو ڈ شیڈنگ اور پانی کی سپلائی کی عدم فراہمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی حیسکو کی جانب سے لوڈشیدنگ میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے سبب حیدرآباد کے شہری پریشان ہیں اس کے علاوہ گھروں میں قائم پاور لومز اور چھوٹے صنعتی یونٹس تباہ ہوتے جارہے ہیں جس سے لوگ معاشی طور پر پریشان ہیں شہریوں کو لوڈ شید نگ کی وجہ سے پانی کی فراہمی کے سلسلے میں دشواری کا سامنا ہے بعض علاقوں میں کئی کئی دن تک پانی فراہم نہیں ہو تا اس پر ستم بلائے ستم یہ کہ ڈیڈکشن بل رہ سہی کسر پوری کر دیتے ہیں جس سے غریب آدمی کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے اور شہری سراپا احتجاج بنتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حیسکو کی اس ناقص کارکردگی نے عوام کے صبر کے پیمانے کو لبریز کر دیاہے کسی بھی علا قے میں ہونے والی معمولی نوعیت کی تکنیکی خرابی کو بنیاد بنا کرکئی کئی گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے حالات کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ خدانخواستہ شہر میں کوئی امن وامان کا مسئلہ نہ پیدا ہوجائے۔ انہوں نے وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی ،وفاقی وزیر پانی وبجلی سید نوید قمر ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباداور وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ حیدرآباد کے شہریوں کی پریشانیوں کا ازالہ کریں اور لوڈ شیدنگ کے عذاب سے عوام کو نجات دلائے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.