تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

میاں عامر محمود اور پروفیسر منظرایوبی سے الطاف حسین کی تعزیت

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سابق سٹی ناظم لاہور میاں عامر محمود کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں الطا ف حسین نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور میاں عامر محمود سمیت مرحومہ کے تمام سوگوار ان کو صبرجمیل عطا کرے ۔ (آمین)۔دریں اثناء الطاف حسین نے پروفیسر منظر ایوبی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انھوں نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور مرحومہ کے تمام سوگوار ان کو صبرجمیل عطا کرے ۔ (آمین)


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.