29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
کراچی،کارساز کے قریب پی ایف میوزیم پر بحریہ کی بس میں دھماکا
جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی کے علاقے کارساز میں پی ایف میوزیم کے قریب ہوا جس کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔اطلاعات کے مطابق دھماکا پی ایف میوزیم میں جانے والے راستے پر پیٹرول پمپ کے قریب گٹر میں نصب دھماکا خیز مواد کے ذریعے کیا گیا جس کے ذریعے پاک بحریہ کی بس کونشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں کم از کم15افراد زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ یہ دھماکا بالکل اسی نوعیت کا ہے جو گذشتہ دو روز قبل ڈیفنس اور بلدیہ ٹاوٴن میں سامنے آیا۔ دھماکے کی وجہ سے بس کی ڈرائیور کی طرف والاحصہ شدید متاثر ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد شارع فیصل پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں اور ٹریفک جام ہو گیا۔دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور شواہد جمع کرنے شروع کر دیئے۔