29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نرخوں میں فی یونٹ1 روپے اضافے کی منظوری
جنگ نیوز -
اسلام آباد…نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو نرخوں میں فی یونٹ 1 روپے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا کے مطابق بجلی نرخوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت مارچ کے لئے کیا گیا۔ بجلی نرخوں میں اضافے کا اطلاق کے ای ایس سی پر نہیں ہوگا، چئیرمین نیپرا خالد سعید کا کہنا ہے کہ تھرمل پاور پلانٹس کو گیس فراہمی بڑھانے کے لئے وزیرپٹرولیم کو خط لکھیں گے۔ خالد سعید کے مطابق مارچ میں 45 فیصد بجلی پیداوار فرنس آئل سے کی گئی جبکہ فرنس آئل کی وجہ سے بجلی پیداوار کی لاگت فی یونٹ سوا 2 روپے بڑھی۔