29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
ملک بھر میں جاری شدید گرمی کی لہرمیں کمی ،بعض علاقوں میں بارش کاامکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد… چار روز سے جاری ملک بھر میں شدید گرمی کی لہرمیں قدرے کمی آئی ہے، محکمہ موسمیات نے اگلے دودنوں میں گرمی کی شدت میں مزیدکمی کاامکان ظاہرکیاہے، جبکہ گندم کی کاشت کے بیش تر علاقوں میں آج شام کو گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے اکثرعلاقوں میں درجہ حرارت میں معمول سے دو سے تین ڈگری کمی ہوئی ہے،جبکہ مغرب سے آنے والا ہواؤں کا سلسلہ آج رات سے بلوچستان میں داخل ہو جائے گا جو اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران خبیر پختوانخوا ،بالائی پنجاب ،کشمیر اور بلوچستان کے بعض مقامات پر تیز ہواووں کے ساتھ بارش کا سبب بنے گا ۔ اب تک ملک کے گرم علاقوں میں بہاول نگر ،بہاولپور ، لاہور اور ڈی جی خان شامل ہیں، جہاں درجہ حرارت42 ڈگری ریکارڈکیا گیا۔