تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

لاہور:ینگ ڈاکٹرزکی مطالبات پورے نہ ہونے پر انتہائی اقدام کی دھمکی

جنگ نیوز -
لاہور…ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد میں تاخیرپر ایک بار پھرانتہائی اقدام کی دھمکی دیدی ہے،سروسزاسپتال لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ وہ اب کمیٹی کے اجلاس میں صرف وزیراعلیٰ شہبازشریف کی شرکت کی صورت میں ہی شریک ہوں گے،ینگ ڈاکٹرزکا کہناتھاکہ4 مئی کوآل پنجاب میڈیکل کنونشن کی کال دیدی ہے،کنونشن میں ڈاکٹروں کی تنظیموں کے علاوہ سیاسی جماعتوں اورسول سوسائٹی کوبھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کنونشن میں ڈاکٹروں کی دوبارہ ہڑتال کے حوالے سے لائحہ عمل بھی طے کیاجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.