تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

پنجاب ٹیچرزایسوسی ایشن کا احتجاج،پولیو مہم میں شرکتسے انکار

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب ٹیچرز ایسوسی ایشن نے تنخواہوں میں اضافے کے لئے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ اساتذہ نے9 مئی سے ہونے والی پولیو مہم کی ڈیوٹی بھی سرانجام دینے سے انکار کردیا۔اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ تنخواہوں میں اضافے اورٹائم پے اسکیل سمیت ان کے تمام مطالبات تسلیم کئے جائیں۔مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعروں پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے مظاہرین حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے انہوں نے پریس کلب کے سامنے سٹرک پرٹریفک بلاک کردی جن سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اس دوران مسافروں ،پولیس اور اساتذہ کے درمیان سخت تلخ کلامی بھی ہوئی اساتذہ کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو4 مئی کو صوبہ بھر کے اساتذہ ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالیں گے اور دھرنا دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.