29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
پشاورہائیکورٹ،سینئر وزیر کی ڈگری کیخلاف کیس، سماعت7 مئی تک ملتوی
جنگ نیوز -
پشاور…پشاورہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا کے سینئر وزیررحیم داد خان کی ڈگری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت7 مئی تک ملتوی کردی ۔رحیم داد خان کے خلاف ریاض علی خٹک اور شاہد خان نے دو الگ الگ پٹیشن دائر کررکھی ہیں ۔ جن میں رحیم داد کی بی اے کی ڈگری کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزاروں کی استدعا پر ہائی کورٹ پہلے ہی رحیم داد کی ڈگری سے متعلق گومل یونیورسٹی رپورٹ طلب کرچکی ہے،جس کے خلاف مخالف وکیل نے عدالت سے حکم امتناہی حاصل کرلی ہے۔ جس کے تحت رپورٹ پبلک کرنے پرپابندی عائد ہے۔ حکم امتناہی کے خلاف اپیل کی آج سماعت ہونا تھی تاہم چیف جسٹس اعجاز افضل کے بنچ میں حکم امتناہی جاری کرنے والے جج جسٹس مظہرعالم کی موجودگی کی باعث سماعت نہ ہوسکی ۔ جس پرعدالت عالیہ نے سماعت سات مئی تک ملتوی کردی۔ رحیم داد خان2008 کے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ کے پی27 مردان سے رکن اسمبلی بنے تھے۔