تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

پشاورہائیکورٹ :لاپتہ افراد کیس کی سماعت، وزارت دفاع کو نوٹس

جنگ نیوز -
پشاور…پشاورہائی کورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے وزارت دفاع کو نوٹس جاری کردیا ۔ جبکہ وزارت داخلہ نے لاپتہ افراد کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس مظہرعالم پر مشتمل بنچ نے لاپتہ افراد کی درخواستوں کی سماعت کی ۔ لاپتہ تاج ولی اور فضل کے بارے میں وزارت داخلہ نے لاعلمی کا اظہار کیا ۔ جس پر عدالت عالیہ نے وزارت دفاع کو نوٹس دیتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے ۔ڈپٹی اٹارنی جنرل اقبال محمد نے عدالت سے تحریری جواب جمع کرانے کیلئے عدالت سے مہلت طلب کی ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.