تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

امریکی سفیر کا مختاراں مائی کیس کے ملزمان کی رہائی پر اظہار مایوسی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…امریکی سفیر کیمرون منٹر نے مختاراں مائی کیس کے ملزمان کی رہائی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے جاری بیان میں کیمرون منٹر نے پاکستان میں خواتین کے حقوق پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی سفیر نے حکومت پاکستان سے مختاراں مائی کو مکمل تحفظ فراہم کرنیکیلئے بھی کہا ہے ۔ انہوں نے مختاراں مائی کو ظلم و زیادتی کے خلاف کھڑا ہونے پر خراج تحسین پیش کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.