تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

وزیراعظم گیلانی کے زیرصدارتمشترکہ مفادات کونسل کااجلاس

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آبادمیں جاری مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں توانائی کے بحران پرقابوپانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی تیارکی جارہی ہے۔ مختلف شعبوں کے230سے زائدترقیاتی منصوبے وفاقی سے صوبوں کومنتقل کرنے کے لئے ترمیمی بل پربھی غورجاری ہے۔ وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ،وفاقی وزرا اورسیکرٹری شریک ہیں،وزیرپانی وبجلی نویدقمراوروزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے توانائی کے بحران معاشی مشکلات اوران کے حل کے لئے استعمال کئے جانے والے وسائل سے متعلق بریفنگ دی ۔ذرائع نے جیونیوز کوبتایاہے کہ نیپراکی سالانہ کارکردگی رپورٹ برائے سال دوہزار9اور10پیش کی جائے گی۔ ٹرانسفر اینڈ ڈسٹری بیوشن آف الیکٹرک اینڈ پاور پراجیکٹ کاترمیمی بل بھی منظوری کے لئے پیش کئے جانے کاامکان ہے، این سی ایچ ڈی اورنیشنل ایجوکیشن فاونڈیشن کی منتقلی کامنصوبہ بھی پیش کیاجائے گا۔ ذرائع کاکہناہے کہ متبادل توانائی کے منصوبوں کے لئے وفاقی حکومت صوبوں کوخصوصی معاونت کاپلان دے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.