29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
پاکستان کا ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت
جنگ نیوز -
کینسنگٹن اوول،برج ٹاؤن…پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کے لیے ہونے والا ٹاس پاکستان کے کپتان شاہد خان آفریدی نے جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے،واضح رہے کہ بارش کے باعثمیچ تاخیر سے شروع ہوا ہے جس کے سبب منتظمین نے اس میچ کو 45اوورز تک محدود کردیا ہے۔ اس میچ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں درج ذیل کھلاڑی شامل ہونگے۔شاہد خان آفریدی (کپتان)، حفیظ،احمد شہزاد،اسد شفیق،عمر اکمل ،مصباح الحق،جنید خان،حماد اعظم ،سعید اجمل ،وہاب ریاض،اور محمدسلمان شامل ہیں۔جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ڈیرن سامی (کپتان)،ڈیوائن براوو،بشو،ڈیرن براوو،روی رامپال،روش،سموئیلز،سمنز اور اسمتھ اور رسل ۔