29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
کے ایس ای میں اتار چڑھاؤ،100انڈیکس گیارہ ہزار 966پوائنٹس پربند
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ا یکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں اتار چڑھاؤ کاشکار رہیں تاہم انڈیکس نے گیارہ نو سوپوائنٹس کی سطح کو برقرار رکھا۔ جمعرات کو کاروبار کا آغاز منفی ہوا اور پورے دن مارکیٹ میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری رہا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس19پوائنٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزار 966پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم11کروڑشیئرز رہا ۔ پی ایس او کے اچھے مالیاتی نتائج نے مارکیٹ کو سہارا دیا۔سب سے ز یادہ کام سلک بینک کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت62 پیسے اضافے کے ساتھ2 روپے85 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس11 پوائنٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزار 616پوائنٹس پر بند ہوا۔