29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کیلئے172رنز کا ہدف
جنگ نیوز -
کینسنگٹن اوول،برج ٹاؤن… ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو تیسرے ایک روزہ میچ میں جیت کیلئے172رنز کا ہدف دیا ہے،ویسٹ انڈیز نے مسلسل تیسرے ایک روزہ میچ میں پہلے بیٹنگ کی لیکن وہ آج بھی حریف ٹیم کو قابل ذکر ہدف دینے میں ناکام رہے اور44ویں اوور میں 171رنز بنا کر ڈھیر ہو گئے۔اوپنر لینڈل سمنز51اور ڈیرن براوو47رنز بنا کر قابل ذکر رہے دنوں کی پارٹنر شپ میں بننے والے86رنز ہی اننگ کی سب سے بڑی شراکت رہی۔پاکستان کی جانب سے سعید اجمل اور وہاب ریاض نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد حفیظ نے2وکٹیں حاصل کیں۔جنید خان نے اپنے تیسرے ایک روزہ میچ میں پہلی کامیابی حاصل کی۔