29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
سی این جی اور ٹریکرکیلئے بھی لون دیا جاسکتاہے ،اسٹیٹ بینک
جنگ نیوز -
کراچی…گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں سے قرض لینے والے اب سی این جی اور ٹریکر کو بھی بینک سے فنانس کرواسکیں گے۔اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ اب بینک گاڑی کے علاوہ اس میں لگائے جانے والے ٹریکر اور سی این جی کٹ کو بھی فنانس کرسکیں گے مگر آلات کی فنانسنگ لینے والوں کو گاڑی کی قیمت کاکم از کم10 فیصد ڈاؤن پے منٹ ادا کرنا ہوگا۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے ڈیلرز اور سرمایہ کاروں کی طرف سے اوون کو فنانس کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے اپنے قوانین میں تبدیلی کی ہے۔ اس سہولت سے گاڑی کے خریداروں کو بینک سے قرض کی مد میں فائدہ ہوگا۔ بینکوں کی طرف سے گاڑی کے قرض کے لئے ٹریکر کی شرط لازمی کردی گئی تھی جس کی وجہ سے قرض پر گاڑی خریدنے والوں کو اضافی مالی بوجھ اٹھانا پڑتا تھا۔ اسٹیٹ بینک کی سہولت کے بعد گاڑیوں کی ٹریکر اور سی این جی کے ساتھ فروخت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔