تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

رنبیر کپور اور جان ابراہام، یش راج کی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گرہونگے

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…با لی وڈ کو کئی سپر ہٹ فلمیں دینے والے پروڈیوسر یش راج نے اپنی نئی فلم میں اداکار رنبیر کپور اور جا ن ابراہام کو ایک ساتھ کاسٹ کر لیا ہے۔آج کل جان ابراہا م با لی وڈ کے مصروف ترین اداکار سمجھے جارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ رنبیر کپور کے ہمراہ یش راج کی اس فلم کے علاوہ ،وہ فلم ریس ٹو،ہاؤس فل ٹو،دیسی بوائز،Happy Birthdayاور ہدایت کار Vipul Shah کی Force میں بھی کام کر رہے ہیں۔یش راج کی اس فلم میں رنبیر کپور مر کزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ اسے سپر اسٹار شا ہ رخ خان کی ہٹ فلم'Chak De' کے ہدایت کارShimit Amin ڈائیریکٹ کر یں گے۔ جا ن ابراہام اور رنبیر کپور کی یہ پہلی فلم ہوگی جس میں یہ دونوں ہیرو ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں تاہم جان ابراہام اس سے قبل یش راج بینر تلے بننے والی فلموں دھوم ،کابُل ایکسپریس اور نیویارک میں کا م کر چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.