تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

آج راجستھان کا مقابلہ ممبئی سے اور بنگلور کا پونے سے ہو گا

جنگ نیوز -
جے پور…آئی پی ایل میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے،شین وارن کی راجھستان رائلز کا سامنا سچن ٹنڈولکر کی ٹیم ممبئی سے ہوگا۔ڈینیل ویٹوری کی رائل چیلنجرزبنگلور یوراج سنگھ کی پونے واریئرز کا مقابلہ کریگی۔جے پور میں راجستھان کی ٹیم سہ پہر ساڑھے تین بجے ممبئی انڈینز کے مدمقابل ہوگی جو5 کامیابیوں کے بعد دس پوائنٹس لیکر ایونٹ میں سرفہرست ہے۔ دوسری جانب راجستھان کے تین کامیابیوں کے بعد چھ پوائنٹس ہیں اور اسکا پانچواں نمبر ہے۔اس میچ میں کامیابی ممبئی کو مزید برتری دلا دیگی تو راجستھان کی ٹیم بھی جیت کرٹاپ تھری میں سے ایک بن سکتی ہے۔ ساڑھے سات بجے دوسرا میچ بنگلور میں ہوم ٹیم رائل چیلنجرز اور پونے واریئرز کے درمیان کھیلا جائیگا۔7پوائنٹس کی مالک رائل چیلنجرز کامیابی کی صورت میں ٹیبل پر دوسرا نمبر حاصل کر سکتی ہے لیکن پونے واریئرز کی پوزیشن قدرے کمزور ہے جو چار پوائنٹس کے ساتھ ایونٹ میں نویں نمبر پر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.