تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

لاہور: بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف جی ٹی روڈ پر احتجاج

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علاقے امامیہ کالونی کے رہائشیوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر لیسکو حکام کیخلاف مظاہرہ کیا اور جی ٹی روڈ بلاک کر دی۔امامیہ کالونی کے رہائشی بڑی تعداد میں جی ٹی روڈ پر جمع ہو گئے۔ انہوں نے لیسکو کیخلاف نعرے بازی کی۔ سڑک بلاک ہونے سے ٹریفک بری طرح جام ہو گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گھنٹوں بند رہنے والی بجلی نے ان کا جینا محال کر دیا ہے۔ ان کیلئے معمولات زندگی جاری رکھنا انتہائی مشکل ہو گیا۔ مظاہرین کافی دیر تک جی ٹی روڈ پر کھڑے رہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کئے اور ٹریفک بحال کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.