29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
کیٹ مڈلٹن اور پرنس ولیم کابکنگھم پیلس کی بالکونی سے عوام کو درشن
جنگ نیوز -
لندن …کیٹ مڈلٹن اور پرنس ولیم رشتہ ازدواج میں بندھنے اورشادی کی رسومات مکمل ہونے کے بعد دلہا دلہن بکنگھم پیلس پہنچے جہاں دلہا دلہن ، ملکہ اور شاہی خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ عوام کو محل کی بالکنی سے درشن کرائیں ، اس موقع پررائل فورس کے طیارے نئے جوڑے کو سلامی پیش کی۔اس سے قبل شادی کی رسومات کی ادائیگی کیلئے دلہا پرنس ولیم اپنے بھائی ہیری کے ہمراہ کلیرنس ہاؤس سے جبکہ دلہن اپنے والد کے ہمراہ گورنگ ہوٹل سے ویسٹ منسٹر ایبے پہنچیں،شادی کی رسومات لارڈ آرک بشپ کنٹربری ڈاکٹرروون ولیمز کے ہاتھوں انجام پائیں۔ ڈیوک آف کیمبرج پرنس ولیم کی دلہن ڈچز آف کیمبرج کے خطاب کے ساتھ شاہی خاندان کا حصہ بن چکی ہیں۔شاہی خاندان کی گزشتہ ساڑھے تین سو سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی عام برطانوی کی شادی ، شاہی خاندان کے اہم فرد سے ہوئی ہے اور اب کیٹ ، کوسرکاری طور پران کے مکمل نام کیتھرین سے پکارا جائیگا۔دلہن کا لباس سارہ برٹن نے ڈیزائن کیا۔ شادی میں شرکت کے لئے دنیا بھرسے انیس سو مہمانوں کو دعوت دی گئی ۔ان میں تقریباًچالیس غیر ملکی شاہی جوڑے بھی شامل ہیں۔تاہم امریکی صدر باراک اوباما،سابق برطانوی وزرا اعظم ٹونی بلئیر اور گورڈن براؤن کو آنے کی زحمت نہیں دی گئی ۔تقریب میں برطانیہ کے اسٹار فٹبالر ڈیوڈ بیکہم اور گلوکار ایلٹن جون کو بھی دعوت دی گئی ہے اورشاہی خاندان کی ہونے والی بہو کیٹ کے آبائی علاقےBucklebury کے قصائی، ڈاکئے کوبھی خاص طور پر بلایاگیاہے۔حسین اوراہم تقریب میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے پانچ ہزارسے زیادہ پولیس اہلکار تعینات ہیں۔آج ہونیوالی شادی کی تقریب، دنیا بھر کے تقریبا دو ارب افرادبراہ راست دیکھی ،جبکہ چھ لاکھ سے زائد افراد شادی کی خوشیاں منانے کیلئے لندن کی سڑکوں پر موجود تھے۔