29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
ٹوبہ ٹیک سنگھ:9 ماہ کی بچی سمیت2 افراد کی پراسرار ہلاکت
جنگ نیوز -
ٹوبہ ٹیک سنگھ …ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ایک گھر میں نو ماہ کی بچی سمیت2 افراد پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گئے۔ چک384 ج ب عیسیٰ پور کامحمد جمیل اپنی بیوی بلقیس اور نو ماہ کی بیٹی زبیدہ کمرے میں سوئے ہوئے تھے جبکہ جمیل کا والد عبدالستار دیگر اہلخانہ کے ہمراہ صحن میں سویا ہوا تھا،صبح عبدالستار مردہ پایا گیا، جبکہ کمرے کا دروازہ نہ کھلنے پر اسے توڑا گیا تو نو ماہ کی زاہدہ بھی انتقال کر چکی تھی۔ جمیل اور کی بیوی کی حالت خراب تھی۔ دونوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا ہے۔