29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
موکوری فیلڈ میں تیل کے نئے ذخائر دریافت،5ہزاربیرل اضافی پیدوار متوقع
جنگ نیوز -
پشاور… صوبہ خیبر پختونخوا کے موکوری فیلڈ سے تیل کے نئے ذخائر کی دریافت کے بعد پانچ ہزار بیرل اضافی تیل کی پیدوار متوقع ہے۔ پاکستان پیٹرولیم انفارمیشن سروس کی رپورٹ کے مطابق ڈومیل نمبر ایک اور موکوری ایسٹ ون فیلڈ سے تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں اور توقع ہے کہ ان سے تیل کی یومیہ مجموعی پیدوار آٹھ ہزار بیرل تک پہنچ جائے گی۔ ٹاپ لائن سیکورٹیز کی رپورٹ کے مطابق لوکاٹ سے تین ہزار بیرل اور موکوری ایسٹ سے یومیہ دو ہزار پانچ سو بیرل یومیدوار متوقع ہے جس کے بعد ان فیلڈ سے یومیہ تیل کی پیدوار8 ہزار بیرل تک پہنچ جائے گی ۔ موکوری میں پاکستان آئل فیلڈ کا حصہ اکیس فیصد ہے اوراس اضافی تیل کی دریافت سے کمپنی کی فی حصص آمدنی میں پانچ روپے تک کا اضافہ ہوگا۔