29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
کراچی:قطری ایئرویز کی پرواز میں بم کی افواہ
جنگ نیوز -
کراچی…بم رکھے جانے کی اطلاع پر دوہا سے کوالالمپور جاتے ہوئے کراچی اتاری جانے والی قطرایئر ویز کی پرواز کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کلیئر کردیا ہے تاہم255 مسافروں کو سولہ گھنٹے بعد آج رات دس بجے روانہ کیا جائے گا۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر ائر ویز کی ایک پرواز دوہا سے کوالالمپور جارہی تھی کہ دوہا ائرپورٹ سے کپتان کو جہاز میں بم رکھے جانے کی اطلاع دی گئی۔ اس وقت جہاز پاکستان کی فضائی حدود میں تھا جس پر کپتان نے قریب ترین ائرپورٹ ہونے پر صبح سڑھے6 بجے جہاز کو کراچی ائرپورٹ پر اتار لیا طیارے کو آئیسو لیٹڈ بے پر کھڑا کرکے عملے سمیت255 مسافروں کو لاؤنچ میں بٹھا دیا گیا بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ تاخیر سے پہنچا تاہم ساڑھے11 بجے کے بعد جہاز کو سیکیورٹی کلیئرنس ملا سیول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اس وقت تک کپتان ڈیوٹی کا ٹائم ختم ہوچکا تھا جس پر قوائد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس نے جہاز کو منزل کی طرف لے جانے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق قطر ایئر ویز کی دوسری پروازکراچی روانہ کی جارہی ہے جس کے بعد مسافروں کو ہوٹلوں میں ٹھہراکر انہیں رات ساڑھے دس بجے کوالالمپور روانہ کئے جانے کا وقت دیا گیا ہے۔