29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
بجلی کا شارٹ فال چار ہزار میگاواٹ برقرار،لوڈ شیڈنگ میں کمی نہ آسکی
جنگ نیوز -
لاہور…ملک میں بجلی کا شارٹ فال چار ہزار میگاواٹ پر برقرار ہے اور لوڈشیڈنگ میں کمی نہ ہو سکی۔ پیپکو کے مطابق کراچی کو730 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے تاکہ وہاں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ نہ بڑھے۔پیپکو حکام کے مطابق بجلی کی پیداوار بارہ ہزار دو سو انتیس میگاواٹ اور طلب سولہ ہزار ایک سو بیس میگا واٹ ہے۔ اس وقت بجلی کی ہائیڈل پیداوار4005 ،تھرمل1745 اور آئی پی پیز سے6417 میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہروں میں دس سے تیرہ گھنٹے جبکہ دیہات میں سترہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ پیپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم مئی سے سرکاری دفاتر میں ایئرکنڈیشنر چار ماہ کیلئے بند کر نے کی تجویز دی گئی ہے، اس اقدام سے لوڈشیڈنگ میں کمی آئیگی۔ کیونکہ سرکاری دفاتر میں اے سی کا بے دریغ استعمال ہوتا ہے جو قومی کے پیسے اور بجلی دونوں کا ضیاع ہے۔