29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
صدر زرداری نے فیشن ڈیزائن بل پر دستخط کردیئے
جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدرآصف علی زرداری نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن بل 2011 پر دستخط کر دئیے ہیں جس کے تحت اس ادارے کو اب ڈگری جاری کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔صدارتی ترجمان کے مطابق بل پر دستخط کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات داکٹر فردوس عاشق اعوان اور متعلقہ حکام ،طلبا و طالبات نے شرکت کی۔بل کی منظوری کے بعد پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن ٹیکسٹائل ڈیزائننگ،فرنیچر ڈیزائن،جیم اینڈ جیولری ڈیزائن،لیدر ایکسیسریز اور فوٹ وئیر ڈیزائن کے شعبوں میں ڈگری جاری کر سکے گا۔