29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
کترینہ کیف شہزادہ ولیم کے لیے موزوں رہتیں،بھارتی عوام
جنگ نیوز -
ممبئی…ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے،شہزادہ ولیم کی شادی پر بھارت میں ہوئے ایک سروے میں عوام نے یہ خیال ظاہر کیا کہ اگر شہزادہ ولیم برطانیہ سے باہر اپنی دلہن تلاش کرتے تو کترینہ کیف ان کے لیے سب سے زیادہ موزوں رہتیں ۔شہزادہ ولیم آج کیٹ میڈلٹن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ، لیکن بھارت میں کترینہ کیف کو شہزادہ ولیم کے لیے سب سے موزوں دلہن قرار دیا گیا ہے۔شادی کروانے والی ایک مشہور بھارتی ویب سائٹ کے سروے کے مطابق اگر شہزادہ ولیم کسی ہندوستانی لڑکی کا انتخاب کرنا چاہتے تو بھارت کی صفِ اول کی اداکارہ کترینہ کیف ان کے رُتبے کے حساب سے سب سے موزوں شخصیت ہوتیں۔اس سروے میں 8ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا ۔۔