تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

پیٹریاس سی آئی اے سربراہ بنے تو تیسری جنگ پاکستان میں ہوگی، امریکی اخبار

جنگ نیوز -
نیویارک…امریکی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس سی آئی اے کے سربراہ بن گئے تو نائن الیون کے بعد دو جنگیں لڑنے والا یہ جنرل اپنی تیسری جنگ پاکستان میں لڑے گا ، خطے میں انٹیلی جنس ایجنسی کو زیادہ سے سے زیادہ مسلح کرنا ڈیوڈ پیٹریاس کی اولین ترجیح ہوگی، اخبار کے مطابق ڈیوڈ پیٹریاس کی بطور سی آئی اے سربراہ نامزدگی سے آئی ایس آئی خوش نہیں ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق جنرل ڈیوڈ پیٹریاس ایسے وقت میں سی آئی اے کی کمانڈ سنبھال رہے ہیں جب ایجنسی کو امریکا کی سب سے زیادہ خطرناک فوجی طاقت کے طور پر دیکھا جاتا ہے ۔ سی آئی اے افغانستان سے لے کر یمن تک متنازعہ علاقوں میں کام کر رہی ہے۔ ایجنسی نے اپنی پیراملٹری طاقت میں بھی ٹھوس بنیادوں پر اضافہ کیا ہے۔ اخبار کے مطابق سی آئی اے پاکستان میں لگاتار ڈرون حملے کر رہی ہے اور اوباما کے اقتدار میں آنے کے بعد اب تک ایک سو بانوے میزائل حملے ہو چکے ہیں ، اخبار کے مطابق حملوں میں تیزی کی بڑی وجہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس ہیں جو ڈرون حملوں کے مضبوط حامی ہیں حالانکہ اب تک نہ تو خطے سے القاعدہ کا خطرہ ٹل سکا ہے اور نہ ہی وہ افغان جنگ کا رخ بدل سکے ہیں ۔جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کی بطور سی آئی اے نامزدگی سے پاکستان میں ان کے ہم منصب خوش نہیں ہوئے۔ اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایس آئی کے اعلیٰ افسران جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کو جنرل ماننے کو تیار نہیں ، رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ انٹیلی جنس افسراپنے انٹرویو میں بار بار مسٹر پیٹریاس کہتے رہے ، یہاں تک کہ انہوں نے کھل کر کہہ دیا کہ پیٹریاس جنرل سے زیادہ سیاست دان ہیں بلکہ ایسی افواہیں بھی ہیں کہ وہ امریکا کے صدر بنیں گے ۔اخبار نے لکھا ہے کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا ابھی مشکل ہے کہ ڈیوڈ پیٹریاس سی آئی اے کے سربراہ بن گئے تو وہ عسکری محاذ کے ساتھ سیاسی اور سفارتی محاذوں کو بھی سنبھال پائیں گے یا نہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.