تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

سونے کی فی تولہ قیمت48ہزار چھ سو روپے کی بلند ترین سطح پر

جنگ نیوز -
کراچی…عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی پڑرہے ہیں اور ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت48 ہزار چھ سو روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ جمعہ کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں دو سو روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 48 ہزار600 روپے ہوگئی جو ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت میں172 روپے کا اضافہ ہوا اوراس کی قیمت 41 ہزار657 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں جمعہ کو چار ڈالر کا اضافہ ہوا اور سونے کی فی اونس قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 1537 ڈالر ہوگئی ۔آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید چاند نے جیونیوز کو بتایا کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت پچاس ہزار روپے تولہ تک پہنچ سکتی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.