29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
جیو معیاری ڈراموں کے حوالے سے اہم کردار ادا کررہا ہے،مدیحہ
جنگ نیوز -
کراچی … فرقان احمد یوسفی…اداکارہ اور ماڈل مدیحہ نے کہا ہے کہ جیو ٹی وی ڈرامے میں اردو تلفظ کی ادائیگی اور معیاری ڈراموں کے سلسلے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ نجی پروڈکشنز اور چینلز کے سبب اداکاری کے معیار میں بہتری آئی ہے فن کاروں کو سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ زیادہ کام ہوجانے کے سبب اب آرٹسٹ محض کام پر نہیں اپنی پرفارمنس کو اہمیت دیتے ہیں۔ وہ نمائندہ جنگ سے خصوصی گفتگو کررہی تھیں۔ واضح رہے مدیحہ اب تک کئی سیریل اور کمرشلز میں اپنی پرفارمنس کے سبب اپنا وسیع حلقہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایکٹنگ ہو یا ماڈلنگ دونوں میں آرٹسٹ کی انفرادیت ہی اسے کامیابی اور مقبولیت بخشتی ہیں اس سبب میری ترجیح پرفارمنس کے معیار کو بلند تر رکھنے پر رہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر طرح کے کردار کیلئے خود کو موزوں سمجھتی ہوں اور اپنی پرفارمنس سے ابھی تک اپنا وسیع حلقہ بناچکی ہوں۔ بہت سے چینلز اور پروڈکشنز کے سبب آرٹسٹوں کو منتخب کام کرنے کی سہولت میسر ہے۔ بہت زیادہ کام کے بجائے کم مگر اچھی پرفارمنس آرٹسٹ کو کامیاب سے ہمکنار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کام میں مسلسل اچھا شگون ہے ہمارے یہاں پڑوسی ملک کے ڈرامے اثر اب کم ہوگیا ہے۔ سادہ طبیعت ہونے کی وجہ سے میرے عنقریب ہدایتکار برکت صدیقی اور حیدر امام رضوی کے ڈراموں کی ریکارڈنگ شروع ہونے والی ہیں۔