تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

رنبیر کپور اور عمران خان کا ٹکراؤاب باکس آفس پر

جنگ نیوز -
ممبئی …ماضی میں بالی ووڈ میں سلمان خان،عامر خان،شاہ رخ،اکشے کمار اور دیگر صفِ اول کے اداکاروں کا باکس آفس پرٹکراؤ ہوتا رہااور اس میں تازہ ترین مثال تھی اجے دیوگن اور اکشے کمار کی۔گذشتہ سال کے آخر میں اکشے کمار کی فلم'تیس مار خان"اور اجے دیوگن کی فلم"Toonpur Ka Superhero"ایک ہی دن سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئیں جس پر ان دونوں اداکاروں کے درمیان گرما گرمی اور تناؤ بھی دیکھا گیا۔ایسا ہی کچھ ہونے جارہا ہے ایک بار پھر تاہم اس بار یہ ٹکراؤ ہے بالی ووڈ کے دو صفِ اول کے نوجوان اداکاروں رنبیر کپور اور عمران خان کے درمیان۔حال ہی میں منظرِ عام پر آنے والی اطلاعات کے مطابق رنبیر کپور کی سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف اور عمران خان کی فلم "میرے برادر کی دلہن"ٹھیک اُسی دن نمائش کے لیے پیش کی جائیگی جس دن رنبیر کپور کی فلم"راک اسٹار"سینما گھروں کی زینت بنے گی۔لہٰذا اب دیکھنا یہ ہے کہ 9ستمبر کو ہونے والے اس ٹکراؤ میں مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے بھانجے عمران خان باکس آفس پر کپور خاندان کے سپوت رنبیر کپور پر سبقت لیجاپاتے ہیں یا نہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.