تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

ق لیگ پیپلزپارٹی اتحاد کا مقصد بیٹے اور حکومت کو بچانا ہے،ذوالفقار کھوسہ

جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئررہنماسردار ذوالفقار کھوسہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق اورپیپلزپارٹی کے اتحاد کامقصد بیٹااورحکومت کوبچانا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماذوالفقارکھوسہ سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگومیں بتایاکہ پیپلز پارٹی ق لیگ سے بجٹ منظور کرانا چاہتی ہے۔ اس موقع پر سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا نام بلاول بھٹو نہیں بلاول زرداری ہے ، نسل باپ سے چلتی ہے ماں کے نام سے نہیں،اس سے قبل شاہ محمدشاہ کے گھر پر قوم پرست رہ نماجلال محمود شاہ سمیت دیگرسے ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگوممیں ذوالفقار کھوسہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ لسانیبنیاد پرصوبوں کی تقسیم کے خلاف ہے،اگرانتظامی بہتری کیلئے صوبے بنائے جائیں توحرج نہیں۔انہوں نے کراچیمیں مسلملیگ نواز کے دفتر پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کاجواب سیاست کے میدان میں دیں گے۔ذوالفقارکھوسہ کا کہناتھا کہ خانہ شماری کے معاملے پر وہ سندھ کے قوم پرست رہ نماؤں کے ساتھ ہیں اور ان کی ہڑتال کی حمائیت کرتیہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.