29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
ڈرون حملے خودمختاری کیخلاف ہیں،یہ بند ہونے چاہئیں، رضاربانی
جنگ نیوز -
اسلام آباد… پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین رضا ربانی نے کہا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہیں انہیں بند ہونا چاہئے، دفترخارجہ سے کہا ہے کہ وہ قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد سے متعلق آگاہ کرے۔پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کابند کمرا اجلاس چیئرمین رضا ربانی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا ، جس کے بعدرضاربانی نے میڈیاکوبتایاکہ قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے 63سفارشات دی گئی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ ڈرون حملوں پرپاکستان نے اپنالہجہ تبدیل کیاہے۔ رضاربانی کاکہناتھاکہ کمیٹی اجلاس میں بھارت، چین سمیت ہمسائیہ ممالک اور سعودی عرب سے تعلقات پر بریفنگ دی گئی، افغانستان سے تعلقات میں بہتری آئی ہے،امریکا سے تعلقات پہلے کی طرح فروغ نہ پائے جانے سے متعلق بعض ارکان کے تاثر پرحکومتی موقف کے حوالے سے بھی اجلاس میں بریفنگ دی گئی۔