تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

سوئی ناردرن میں کنٹریکٹ پر تعینات11اعلیٰ افسران فارغ

جنگ نیوز -
لاہور…سوئی ناردرن گیس کمپنی کے نئے ایم ڈی عارف حمید نے محکمے میں وسیع پیمانے پر اکھاڑپچھاڑ کا فیصلہ کرتے ہوئے کنٹریکٹ پر تعینات 11اعلیٰ افسران کو فارغ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق اہم عہدوں پرکام کرنیوالے ان11افسران کو فارغ کرنے کے ساتھ ہی ان آسامیوں کو بھی ختم کر دیا گیا ہے ، جنرل منیجرزعہدے کے یہ افسران ریٹائرمنٹ کے بعد سالہاسال سے سینئرعہدوں پر تعینات تھے ۔فارغ کیے جانیوالے افسران میں عارف لطیف ،امداد حسین ، محبوب الٰہی ، رحیم الدین ، اختر الٰہی ، سعید پراچہ اوردیگر شامل ہیں ،ذرائع نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں تمام ریجن کے جنرل منیجرز، چیف انجینئرز اوردیگر اعلیٰ افسران کی کارکردگی کا جائزہ لے کرتبادلے کے جائیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.