تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

72گھنٹے میں سیاسی موسم صاف ہوجائے گا ، فردوس عاشق اعوان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اگلے72گھنٹے میں سیاسی موسم صاف ہوجائے گا،یہ بات انہوں نے اسلام آباد سے لاہورائرپورٹ پر آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہناتھاکہ مسلم لیگ ق سے مذاکرات جاری ہیں دونوں اطراف کی تجاویز ایک دو روز میں فائنل ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا ہم نے مسلم لیگ ن کو نہیں چھوڑا ، انہوں نے ہمیں چھوڑا ہے، ملکی مسائل کے حل کیلئے نون لیگ کی آج بھی ضرورت ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہناتھاکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ سیاست میں مشاورت کا عمل جاری رہتا ہے اور کل کے حریف آج کے حلیف ہوسکتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.