29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
صدرزرداری سے چوہدری شجاعت ،فیصل صالح حیات کی ملاقات
جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہاہے کہ چوہدری شجاعت اورسیدفیصل صالح حیات کی صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کے موقع پرملک کودرپیش چیلنجزکامقابلہ کرنے کے لئے سیاسی قوتوں کی نئی صف بندی کے تناظرمیں بات چیت کی گئی ۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ چوہدری شجاعت اور فیصل صالح کی صدرزرداری سے ملاقات میں ملک میں مجموعی سیاسی مفاہتی عمل کے تناظرمیں ہوئی جبکہ اگلے دنوں میں ایسیمزیدملاقاتوں اورپیش رفت جاری رہنے کاامکان ہے۔ ادھر ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان آئندہ حکومت سازی کے فارمولے کے نکات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور سید فیصل صالح حیات کے اس بارے تحفظات پر انہیں صدر زرداری نے اعتماد میں لیا۔